کرن ویر شرما اداکار سنی دیول کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم میں نظر آئیں گے

کرن ویر شرما اداکار سنی دیول کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم میں نظر آئیں گے
 کرن ویر شرما اداکار سنی دیول کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم میں نظر آئیں گے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار کرن ویر شرما اداکار سنی دیول کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن ویر شرما جو اس سے قبل فلم ’’زد‘‘ اور ’’شادی میں ضرور آنا‘‘ میں دکھائی دے چکے ہیں اب پھر وہ سنی دیول کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گرہوں گے۔ فلم میں کرن ویر شرما ایکشن مناظر خود عکسبند کروائیں گے۔ فلم ٹونی ڈی سوزا کے ہوم پرڈکشین کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : کلچر