مستقبل میں سندر سٹیٹ پنجاب بھر کو لیڈ کریگی،مثبت تبدلی خوش آئند ہے، ماجد ظہور

مستقبل میں سندر سٹیٹ پنجاب بھر کو لیڈ کریگی،مثبت تبدلی خوش آئند ہے، ماجد ظہور

  

لاہور(پ ر)حکومت پنجاب کی جانب سے ایم پی اے و پیڈمک کے بورڈ ممبر ماجد ظہور نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر بوڈ آف مینجمنٹ محمد آصف علی ٹیپو نے مہمان کو خوش آمدید کہا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ میں پہلے بھی سندر آچکا ہوں مگر اب سندر اسٹیٹ میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔مستقبل میں پورے پنجاب میں جو اسٹیٹس حکومت پنجاب بنا رہی ہے سندر اسٹیٹ اس کو لیڈ کرے گی۔سندر ایکسپو کی وجہ سے سندر اسٹیٹ کے اندر کے صنتعکاروں کے کاروبار کو فائدہ ہو گا اور پورے پاکستان کو بھی سندر اسٹیٹ کے بارے میں پتا لگے گا۔اس موقع پر ماجد ظہور نے کہا کہ سیاسی لوگ ہوں یا بورڈ ممبران وہ اپنی کارکادگی کی بناء4 پر دوبارہ آتے ہیں اور موجودہ بورڈ کی کارگردگی تسلی بخش ہے سندر اسٹیٹ کے صنتعکار بھی موجودہ بورڈ کی کارگردگی سے مطمئن ہیں۔اس موقع پر ان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اپنی میٹنگ میں سب سے زیادہ سندر اسٹیٹ کے کام کی رفتار کا جائزہ لے رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -