آرمی ویلفئیر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل انویسٹر شنزغریبوں کا سہارابنیں گے،خالد ربانی

آرمی ویلفئیر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل انویسٹر شنزغریبوں کا سہارابنیں گے،خالد ...

لاہور (پ ر)آرمی ویلفئیر ٹرسٹ اور انٹرنیشنل انویسٹر شنز (SHINS) کے مابین راولپنڈی میں جوائنٹ ونچر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنرل(ریٹائرڈ)خالد ربانی ایم ڈی آرمی ویلفئیر ٹرسٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں ہمارے فوجی جوان اور عام شہری سیلوٹ کے مستحق ہیں۔پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں اب غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔شنز کے چیئرمین چوہدری سجاد حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم خوبصورت پاکستان چاہتے ہیں۔پاکستان خوبصورت ملک ہے اور سی پیک پر عملدر آمد شروع ہونے کے بعد بڑی تعداد میں سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔بریگیڈیئر(ریٹائرڈ)ظہیرالدین بابر نے کہا کہ شنز(SHINS)اور اے ڈبلیو ٹی(AWT) مل کر آگے بڑھیں گے۔

اور ہم شہداء کیلئے بہتر منصوبے شروع کر رہے ہیں۔اس موقع پر سابق پرائم منسٹر راجہ پرویز اشرف نے اپنی تقریر میں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن تھا۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی مستقبل میں اقتدار میں آ کر ملکی ترقی کے بہتر منصوبے بنائے گی۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں ریٹائرڈ جنرلز، مخیر حضرات،صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریبمیں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4