تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی علماء و مشائخ کنونشن کے بعد پریس کانفرنس

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی علماء و مشائخ کنونشن کے بعد پریس کانفرنس

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام جامع مسجد نور الحرام میں علماء و مشائخ کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ واشنگٹن کی طرف دیکھنے والوں کو مدینہ منورہ کی طرف متوجہ کرنا چاہتی ہے ۔ناموس مصطفیﷺ کی پاسبانی اور نظام مصطفیﷺ کی حکمرانی کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم نے نظریات کی چمک حضرت امام احمد رضا بریلوی سے حاصل کی ہے۔اور طاغوت سے ٹکر اجانے کا سبق مولانا شاہ احمد نورانی سے پڑھا ہے۔ہم امریکی صدر ٹرمپ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں وادیِ عشق رسول ﷺ ہیں

حکمرانوں نے حلف نامہ ختم نبوت پر حملہ کر کے اور پھر تبدیلی کے مجرموں پر پردا ڈال کر دربار رسالت ﷺ سے بیوفائی کی ۔ حکومت ہم سے حلف نامہ ختم نبوت کے ذمہ اروں کو بے نقاب کرنے کاتین بار معاھدہ کرکے منحرف ہوچکی ہے، رانا ثناء اللہ کے ختم نبوت اور آئینِ پاکستان سے متصادم بیانات پر مواخذہ نہ کرکے اپنی قبر کھود چکی ہے۔شہداءِ ختم نبوت فیض آباد اور سانحہ قصور کا تازہ خون حکمرانوں کے دامن پر نظر آرہا ہے۔ہم حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھیں ے ۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے یعنی حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ اروں کوبے نقاب کرکے سزائیں نہ دی گئیں رانا ثنا ء اللہ کو برطرف کر کے آئین سے بغاوت کا کیس نہ چلایا گیا ،اور شہداء ختم نبوت کی ایف آئی آر نہ کاٹی گئی تو ہم 27جنوری سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے ۔جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے 100عاشقانِ رسولﷺ مرکزی قائدین کے ہمراہ اپنی گرفتاریاں پیش کرکے اس تحریک کا آغاز کریں گے۔کراچی میں کراچی پریس کلب کے سامنے7 2جنوری سے روزانہ گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ آئندہ الیکشن میں پورے ملک میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی آئندہ الیکشن ختم نبوت کے وفاداروں اور قادیانیوں کے یاروں کے درمیان ہوگا۔ہم 21جنوری کو لاہور میں نظام مصطفیﷺ کنونش سے الیکشن کمپین کریں گے اور ان شاء اللہ تعالی NA124اورNA130سے بندہ ناچیز چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ خود الیکشن لڑے گا۔انہوں نے کہاراناثناء اللہ کے ختم نبوت کے خلاف ہرزا سرائی پر چپ سادھ لینے والوں اور بیسیوں شہداء ختم نبوت کی ایف آئی آر نہ کٹوانے والوں کو تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کا نام استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا ۔7اپریل کو ملک بھر سے انگریز کے نظام کو دیس نکالا دینے کیلئے مینار پاکستان پر قومی نظام مصطفیﷺ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -