نیب نے چھوٹے میاں صاحب کو طلب کرکے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،عاطف رفیق

نیب نے چھوٹے میاں صاحب کو طلب کرکے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،عاطف رفیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ نیب نے چھوٹے میاں صاحب کو طلب کرکے قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے پنجاب میں جتنے بھی نام نہاد میگا منصوبے بنے ہیں اگر ان سب کا جائزہ لیا جائے تو ان پر ہر روز ایک نیا نیب کا کیس بنے گا کیونکہ پورے کا پورا شریف خاندان لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اقامہ زدہ ہیں۔

،پوری وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں شامل درباری وزراء میں سے کسی کا دامن بھی صاف نہیں ہے انہیں خوشامد کرنے پر عہدوں سے نوازا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -