اونیرا نئی فلم میں اداکار زین خان درانی کو متعارف کروائیں گے

اونیرا نئی فلم میں اداکار زین خان درانی کو متعارف کروائیں گے
 اونیرا نئی فلم میں اداکار زین خان درانی کو متعارف کروائیں گے

  

ممبئی(اے پی پی)قومی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اونیر اپنی نئی رومینٹک فلم ’’کچھ بھیگے الفاظ‘‘ میں نئے اداکار زین خان درانی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار اونیر پہلی بار رومینٹک فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مرکزی کردار کے لئے ایک نئے چہرے کا انتخاب کیا ہے۔ فلم میں نئے اداکار زین خان درانی اور گیتن جالی تھاپا ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی ایسی نوجوان لڑکی اور لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہیں اورانہیں لائیک اور شئیر کرتے ہٰں پھر ایک دن دونوں کی ویٹس ایپ پر بات ہوتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم 16فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر