فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہوچکی،خرد حیات

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہوچکی،خرد حیات
 فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہوچکی،خرد حیات

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل خرد حیات نے کہاہے کہ ماڈلنگ سے اداکاری کا سفر بڑا طویل ہے اوراس کیلئے شب روز بھرپور محنت کی ہے ، فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو سید نور کے ساتھ کا م کرنا میری ترجیح ہوگی ، فلم انڈسٹری میں جو چند ایک ہدایت کار موجود ہیں ان میں سید نور کی اپنی کلا س ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دوسرے ہدایتکاروں میں کم صلاحیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی اداکاراؤں میں عظمی گیلانی ، روحی بانو اور خالد ہ ریاست میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں ۔ بشری انصاری ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں جو ہر قسم کے کردار کو بخوبی اداکرسکتی ہیں اس لئے میں ان کی بڑی مداح ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ مجھے ’’رسمیں‘‘کے بعد دو ڈرامہ سیریلز کی پیشکش ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہو رمیں ٹی وی ڈرامہ ختم ہوتا جارہا ہے۔فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہوچکی ہے ۔

مزید : کلچر