فلم انڈسٹری میں اپنی بقاء کیلئے صبر بنیادی کنجی ہے: راہول کپور

فلم انڈسٹری میں اپنی بقاء کیلئے صبر بنیادی کنجی ہے: راہول کپور
 فلم انڈسٹری میں اپنی بقاء کیلئے صبر بنیادی کنجی ہے: راہول کپور

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار راہول کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی بقاء کے لئے صبر بنیادی کنجی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راہول کپور نے شوبز میں جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی حمایت کے بغیر شوبز میں اچھا مقام حاصل کرنا بہت مشکل ہے تاہم فلم انڈسٹری میں اپنی بقاء کے لئے صبر بنیادی کنجی ہے کیونکہ روزانہ تقریباً ہزاروں لوگ اداکار بننے کے لئے ممبئی آتے ہیں لیکن پھر واپس چلے جاتے ہیں لہذا اس کے لئے صبر چاہیئے اگر آپ کے پاس صبر ہے تو آپ کو فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ نہیں لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہوں لیکن میں نے اداکاری کے جنون کے لئے ملازمت چھوڑ دی اور میں جانتا ہوں کہ مجھے اپنی اداکاری میں صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ اداکار راہول کپور پہلی بار فلم ’’ووڈکا ڈائریز ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : کلچر