حاسدین کو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملے گی:لائبہ علی

حاسدین کو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملے گی:لائبہ علی
 حاسدین کو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملے گی:لائبہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ حاسدین کو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملے گی۔ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،ٹی وی پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔میری کامیابی کا راز سینئرز کی عزت کرنا اور ان کے مشورے پر عمل کرناہے۔جولوگ بھی میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرتے ہیں مجھے ان کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

مزید :

کلچر -