حمیراچنا نے نئے گلوکاروں کی آمد کو خوش آئند قرار دیدیا

حمیراچنا نے نئے گلوکاروں کی آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
 حمیراچنا نے نئے گلوکاروں کی آمد کو خوش آئند قرار دیدیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیراچنانے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ، جلد کامیابی کے لئے نئے آنے والے پہلے گلوکاری کی بنیادی تعلیم حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں جس کو سننے والے بہت پسند کر رہے ہیں ، موسیقی کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آرہی ہیں جو یقیناًگلوکاری کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے نئے گلوکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے آئیں تاکہ جلد کامیابی ان کا مقدر بن سکے ۔ حمیرا چنا نے مزید کہا کہ نئے آنیوالے گلوکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنے سینئرز کی ہمیشہ عزت کریں اور ان سے سیکھتے رہیں یہی ان کی کامیابی کی گارنٹی ہے۔کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی بیان بازی مت کریں۔

مزید : کلچر