جاوید اختر کی 73 ویں سالگرہ پرمداحوں کی طرف سے نیک خواہشات کا ظہار
ممبئی(اے پی پی) شاعر جاوید اختر کی 73 ویں سالگرہ پر ان کے مداحوں اور بھارتی فلمی ستاروں نے نیک خواہشات کا ظہار کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاعر جاوید اختر کی جوہو میں 73 ویں سالگرہ کی تقریب میں فرحان اختر ، ادیتی راؤ حیدری، آشوتوش گواریکر ،سیامی کھیر ، فرح خان، شیرش کندرا اور دیگر نے شرکت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔