پنجاب مختلف ، مقامات پر 723ٹریفک حادثا ت ، 6افراد جاں بحق ، 490شدید زخمی

پنجاب مختلف ، مقامات پر 723ٹریفک حادثا ت ، 6افراد جاں بحق ، 490شدید زخمی

لا ہور (کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے723 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں490افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں367افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 366 ڈرائیور،13کم عمرڈرائیور، 385 مسافر اور 112 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ174ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 206 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 63حادثات میں 73 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 48 حادثات میں 61 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 863 متاثرین میں686مرد اور 177 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں121فراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور519افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 223زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 575موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،72موٹر کاریں، 10 مسافر بسیں، 39 وین، 31 ٹرک اور 83 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی