علامہ اقبال انٹر نیشنل ، سری لنکا جانیوالے نیپالی مسافر سے لاکھوں کی منشیات برآمد
لا ہور (کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ ائیرپورٹ پرسری لنکا جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے قیمت کی منشیات برآمد ،اے این ایف کے اہلکاروں نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پراے این ایف کے اہلکاروں نے سکھ بہادر نامی نیپالی شہری کوجوکہ سری لنکا جانے والی پرواز 184سے کولمبوجارہا تھا پرشک گزرنے پراسے سکینگ مشین سے گزارا تواس کے جسم میں کیپسول نظرآئے جس پراسے فوری حراست میں لے کریہ کیپسول باہر نکلوا کراس میں موجود کوکین برآمد کرلی عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والی کوکین لاکھوں روپے مالیت کی ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔