پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتارکر لیا

پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتارکر لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا، 01کلو گرام سے زائدچرس برآمد، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے گلی نمبر 08پل سیم پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اسی ایک عورت جس کا بعد میں نام غلام فاطمہ زوجہ غلام حسن قوم جٹ سکنہ شیرازی پارک گلی نمبر 2جڑانوالہ معلوم ہوا شیرازی پارک سیم نالہ کی طرف سے پیدل چلتی ہوئی آرہی تھی جو پولیس کو دیکھ کرواپس مُڑ کر تیزی سے چلنا شروع کر دیا جس کو مشکوک جان کرروکا اورجامعہ تلاشی کے دورا ن ملزمہ کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر کو کھول کر چیک کیا تو 1.360کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ نمبر44/18بجرم 9-C/CNSA تھانہ سٹی جڑانوالہ میں در ج رجسٹر کیا گیا۔

مزید : علاقائی