شرقپور ، غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار ، دوسرا فرار

شرقپور ، غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار ، دوسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور پولیس نے غیر قانونی طور پر ایل ۔ پی ۔جی گیس فلنگ کرنے والی دوکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا ۔ بتایا گیا کہ ایس ۔ ایچ۔ او تھانہ شرقپور عبدالطیف گجر کی ہدایت پر پولیس پارٹی نے لال پلی پر ایل ۔پی۔ جی گیس فلنگ کرنے والی ایک دوکان پر چھاپہ ماراکر محمد کاشف کو موقع سے گرفتار کر لیا جو گاڑیوں میں فلنگ کر رہا تھا اور ایک شخص محمد داؤد موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے دوکان کا سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔
غیر قانونی

مزید :

علاقائی -