ہزاروں روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ہزاروں روپے ہڑپ کرنے کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی قادری اعظم خاں نے غوثیہ کالونی کے رہائشی بابر حسین کے پاس 22ہزار سے زائد روپے کی نقدی اور50ہزار روپے ے زائد مالیت کا گھریلو سامان طور امانت رکھا اور جب سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا تو بابر حسین نے سامان واپس کرنے سے انکار کردیا جس پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے قادری اعظم خان کی مدعیت میں بابر حسین کے خلاف امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
الزام