ہڈیارہ: 24سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

ہڈیارہ: 24سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

  

لا ہور (خبر نگار)ہڈیارہ کے علاقہ میں فارم ہاؤس پرکام کرنے والا 24سالہ نوجوان پراسرار طور پرہلاک ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ کرمانوالہ سٹاپ کے قریب سعید الزماں ایڈوکیٹ کے بنائے ہوئے فام ہاؤس پرکا م کرنے والا24سالہ عامر شہزادکام کرتے ہوئے اچانک گرگیاجس پراسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کی موت دماغ کی نس پھٹنے سے ہوئی ہے تاہم اصل حقائق سامنے آئیں گے اوراس کے مطابق ہی قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -