غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں 4افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)امیگریشن نے غیرقانونی یورپ جانیوالے 4افراد کو گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق پنجاب سے ایرانی ائیر لائن ’’ماہان ا ئیر‘‘ کے ذریعے ایران جانا چاہتے تھے اور وہاں سے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانا چاہتے تھے ، خفیہ اطلاع پرپاکستان امیگریشن حکام نے 4افراد جن کی عمر 25سے30سال بتائی جاتی ہے انکو آف لوڈ کرکے گرفتار کروایا دیا ہے ، تفتیش میں معلوم ہو ا کہ گرفتار نوجوان ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔