کوٹ لکھپت پولیس ایک ماہ بعد بھی 13سالہ مغوی کو بازیاب نہ کر سکی
لا ہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ سے چند روز قبل اغوا ہو نے والے 13سالہ مغوی کو انوسٹی گیشن پو لیس بازیاب نہ کر سکی اغوا میں ملوث فیکٹری مالک سمیت 4افراد کو پو لیس نے گر فتار کر تے ہو ئے تفتیش شروع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ پاکپتن کے رہائشی محمد لطیف کا 13سالہ بیٹا عزیز اللہ ڈیر ماہ سے احمد میاں چوک والی گلی میں رزاق نا می شخص کی فیکٹری میں کام کر تا تھا کہ چند روز قبل چائے لینے گیا واپس نہ آ یا ،پو لیس نے مغوی کے بھائی قدرت اللہ کی درخواست پر نا معلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقد مہ درج کر لیا تاہم ایک ماہ بعد بھی پو لیس مغوی کو بازیاب نہ کر سکی ،گز شتہ روز ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر پو لیس نے فیکٹری مالک ،رزاق،جاوید،امین ،امجد اور علی حسنین کو گر فتار کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی ،مغوی کے بھائی نے بتا یا کہ میرے بھائی کو جاوید نے بد اخلاقی کے بعد گر فتاری کے ڈر سے اغوا کر لیا ہے پو لیس ملزمان کو پر وٹو کول دے رہی ہے۔تفتیشی صادق نے بتا یا کہ گز شتہ روز ملزمان کو گر فتار کیا ہے ان سے تفتیش جاری ہے ۔