ترک پولیس افسروں کے وفد کا دور�ۂڈی آئی جی آپریشنز آفس

ترک پولیس افسروں کے وفد کا دور�ۂڈی آئی جی آپریشنز آفس

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)ترک پولیس افسران کے وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی اینٹی رائٹ محمد ندیم کھوکھر، ترک پولیس افسران میں ڈی آئی جی مہمت حامد، ایس ایس پی گوکلپ سینر، ایس پی علی عثمان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ترک پولیس افسران کو اوپس روم ، پبلکسہولت سنٹر اور ای فائلنگ برانچ سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انقلابی اصلاحات لاکر پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کر دیئے۔ پولیس اہلکار اوپس روم میں بیٹھ کر سارے شہر کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ترک پولیس افسران نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اُٹھائے گئے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ لاہور پولیس کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کی سہولت کی خاطر اُٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ اپنی فائنل رپورٹ میں ضرور کریں گے۔

مزید :

علاقائی -