ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤ ن فرائض سے غفلت برتنے پرمعطل
؎
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نوازخان نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤ ن کو فرائض سے غفلت برتنے پرمعطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نوازنے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤ ن نذرعباس کوفرائض سے غفلت برتنے پرمعطل کرتے ہوئے اس کی تنخواہ بھی بندکرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ شہبازشریف نے کچھ روز قبل لیاقت آبادمیں فٹ بال میچ کے دوران بارہویں جماعت کے طالبعلم کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤ ن کو معطل کردیاتھاجس کاگزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔