سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کاگجومتہ میں ٹریفک کیمپ

سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم کاگجومتہ میں ٹریفک کیمپ

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا اور TRSFکی معاونت سے گجومتہ میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ٹریفک آگاہی کیمپ میں چیئر مین TRSFخورشید الزمان خوشحالی اور اٹلس ہنڈ ا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ، مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف ٹھوس اقدامات کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کےئے گئے ۔

مزید :

علاقائی -