دھمکی آمیز ای میل کر نیوالا ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

دھمکی آمیز ای میل کر نیوالا ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل کرنے والے ملزم کو3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے ملزم خواجہ حسن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم خواجہ حسن ندیم سے تفتیش کے لئے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گوجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی جس میں چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ کو گالیاں بھی دیں۔

مزید :

علاقائی -