گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کاوکیل طلب

گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کاوکیل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم بشیر احمد کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کے روبرودرخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ایف آئی اے حکام حراست کے دوران کوئی چیز برآمد نہیں کرسکے ،ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کرے ۔

مزید :

علاقائی -