قصور،فرد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

قصور،فرد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ سینما موڑ ادریس رفیع پولٹری فارم کے سپروائزر انعام الحق جسے جولائی 2016میں پولٹری فارم کے عارضی ملازم محمد افضل عرف قادرا ساکن واں کھارا نے اینٹوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاڑ دیا تھا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد افضل عرف قادرا کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا اور مبلغ دو لاکھ روپے ہرجانہ بطور زر طلافی مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق مقتول انعام الحق ادریس رفیع پولٹری فارم کوٹرادھاکشن میں بطور سپر وائزر ملازمت کرتا تھا جس کے ساتھ عارضی ملازم محمد افضل بھی کام کرتا تھا جس نے مقتول سے مبلغ تین ہزا ر روپے ایڈوانس کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اس رنجش کی بناء پر ملزم افضل نے درمیانی شب 31جولائی 16کو جھگڑے کے بعد اینٹ سے مقتول کے سر پر وار کر کے اسے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتاڑ دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -