شاد باغ: رنگ روڈ پر ڈیزل سپلائی کرنیوالا ٹینکرٹائر پھٹنے سے الٹ گیا

شاد باغ: رنگ روڈ پر ڈیزل سپلائی کرنیوالا ٹینکرٹائر پھٹنے سے الٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگار)شادباغ کے علاقے میں رنگ روڈ پر ڈیزل سپلائی ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا۔ پولیس اور رنگ روڈ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے رنگ روڈ میں ڈیزل سپلائی کرنے والا آئل ٹینکر الٹ گیاجس کے نتیجے میں سڑک پر تیل بہنا شروع ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاکہ کوئی بھی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن ٹینکرمیں موجود سینکڑوں لیڑ پیٹرول بہہ گیا۔

مزید :

علاقائی -