جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 4خواتین کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر بد ترین تشدد

جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 4خواتین کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر بد ترین تشدد

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ جی ون کے قریب ڈاکوؤں نے 4خواتین کو لوٹ لیا مزاحمت پردوخواتین نسرین بی بی اور خورشید بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ مار کرکے ڈاکو فرار ہوگئے۔گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں مقامی شادی ہال کے قریب شہری عزیزجبکہ دوسری واردات کے دوران گارڈن ٹاؤن کے علاقہ بابر مارکیٹ کے قریب شہری مدثرکو ڈاکوؤں نے الگ الگ وارداتوں کے دوران لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ لیاقت آبادمیں شہری اورنگزیب جبکہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں شہری نعیم اعجازسے ہزاروں روپے لوٹ لیے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میںآ صف کے گھر دوڈاکوگھس گئے اور فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شفیق آ با دکے علا قہ میں ند یم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ملت پا ر ک کے علا قہ میںیو سف کے گھر میں اس کی فیملی سے 1 لاکھ 60 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں شا ہدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں حسن کی فیملی کو یر غما ل بنا کر90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں مشتا ق،شا ہد رہ میں با بر کی گاڑیاں اوریکی گیٹ میں فر خا ن،لا ڑ ی اڈہ اظہا ر،گا رڈن ٹا ؤ ن میں احمد ،شا لیما ر میں افتخا ر اورفیصل ٹاؤن میں محبو ب کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی