ضلع کچہری کے 12جوڈیشل مجسٹریٹس کے تھانے تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن

ضلع کچہری کے 12جوڈیشل مجسٹریٹس کے تھانے تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج لاہور عابدحسین قریشی نے ضلع کچہری کے 12جوڈیشل مجسٹریٹس کے تھانے تبدیل کردیے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔سیشن جج نے تمام جوڈیشل مجسٹریٹوں کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں آنے والے کیسوں کو نئے شیڈول کے مطابق نمٹایا جائے ۔جن مجسٹریٹوں کے تھانے تبدیل کئے گئے ہیں ان میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمرفاروق وڑائچ ، ظفر فرید ہاشمی، محمد امتیازباجوہ، غلام صابر،مجتبیٰ الحسن، قیصر جمیل، آصف فہد خان، وقار احمد وڑائچ، عمر نواز وڑائچ ، سید علی جاوید نقوی اور علی اکبرشامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -