انسانی سمگلروں کے مفرور ہونے پر ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

انسانی سمگلروں کے مفرور ہونے پر ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہورنے انسانوں کو بیرون ملک سمگل کرنے والے انسانی سمگلروں کے مفرور ہونے پر ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ عدالت میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے خلاف چالان پیش کررکھے ہیں جن میں ملزمان پر الزام ہے کہ وہ سادہ لوح افراد کو بیرون ملک نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری نقدی سے محروم کرچکے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے عدالتی اشتہاری ہونے کے باعث ایف آئی اے سے ایک ہفتے کے اندران کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مزید : علاقائی