جعلی پیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے جعلی پیر عامل نواب شاہ کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے جعلی پیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر آصف اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پیر اور عامل بن کر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا اور خواتین کی ویڈیوز بنا کر انکو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز برآمد اور فیس بک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔