خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے تسلیم بی بی کی نازیبا تصاویر مختلف رشتہ داروں کو بھیجنے اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو3دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ملک محمد آصف کے موبائل سے مدعیہ کی نازیبا تصاویر برآمد کر لیں ہیں۔ملزم مقدمہ مدعیہ کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم نے مدعیہ کی تصاویر مختلف رشتہ داروں کو بھیجیں۔

مزید :

علاقائی -