اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعو یدار کی شہادت کیلئے طلبی

اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعو یدار کی شہادت کیلئے طلبی

  

لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعویٰ دار شخص کو شہادت کے لئے آئندہ سماعت ہر حال میں بیان قلمبند کروانے کا حکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق فیملی جج نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔اداکارہ میرا کی جانب سے تمام گواہان کی شہادتیں مکمل ہونے پر عدالت نے متعدد بار عتیق الرحمن کو شہادت کے لئے طلب کررکھاتھا لیکن وہ پیش نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -