ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد انتخابات چیلنج ،چیئرمین الیکشن بورڈ ،جملہ امیدواران طلب

ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد انتخابات چیلنج ،چیئرمین الیکشن بورڈ ،جملہ امیدواران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد کے 13جنوری 2018ء کوہونے والے انتخابات کوچیلنج کردیا گیا ہے، پنجاب بارکونسل نے ڈسٹرکٹ بار کے چیئرمین الیکشن بورڈ اور تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20جنوری کوطلب کرلیاہے۔پنجاب بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت علی بخاری اورممبر سید فرہاد علی شاہ نے فیصل آباد بار کے 13جنوری کوہونے والے ضلعی بارز کے انتخابات کے خلاف دی گئی درخواست پر ایکشن لے لیا ۔ صدارتی امیدوارچوہدری محمد خوشحال اورجنرل سیکرٹری کے امیدوار رانا شاہد منیرکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ رواں سال 13جنوری کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگی ہوئی ، 5بار پولنگ بندرہی، کئی جعلی ووٹ پکڑے گئے اور رات پونے 8بجے پولنگ کو ملتوی کرنے کااعلان کیاگیا جس سے ایک ہزارسے زائد ووٹرز بغیرووٹ کاسٹ کیے گھروں کو واپس چلے گئے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پنجاب بارکونسل کے ممبران پرمشتمل نیا الیکشن بورڈ تشکیل دے کردوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -