قوت بخش غیرملکی ادویات کی فروخت ،عطائی ڈاکٹر کو 2سال قید ، 90ہزار جرمانہ

قوت بخش غیرملکی ادویات کی فروخت ،عطائی ڈاکٹر کو 2سال قید ، 90ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ ٹربیونل نے قوت بخش غیرملکی ادویات فروخت کرنے پر عطائی ڈاکٹر اظہراحمد سعید کو 2سال قید اور 90ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ڈرگ ٹربیونل میں چونیاں کے ڈرگ انسپکٹرنے غیرملکی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں عطائی ڈاکٹر اظہراحمد سعید کے خلاف چالان پیش کیا ۔ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کو ڈرگ انسپکٹر نے دوسری بار گرفتار کیا ہے اس سے قبل بھی ملزم کوجعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی