مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر 55کلو چرس کاملزم بری

مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر 55کلو چرس کاملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشد نے اے این ایف کی طرف سے مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر 55کلو چرس کے ملزم محمد ریاض کو بری کردیا۔اس عدالت میں ہائیکورٹ کی طرف سے ملزم محمد ریاض کا کیس دوبارہ سماعت کے لیے بھجوایاگیا تھا،عدالت نے سماعت شروع کرنے کے بعد اے این ایف سے ملزم سے برآمد ہونے والی چرس طلب کی لیکن عدالت میں یہ چرس پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے مال مقدمہ نہ ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -