افغانستان میں امریکی وینٹو افواج پوری طرح ناکام ہوچکی ، جنرل نکلسن کا اعتراف

افغانستان میں امریکی وینٹو افواج پوری طرح ناکام ہوچکی ، جنرل نکلسن کا اعتراف

واشنگٹن(آن لائن)امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں مو جو د امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صور تحا ل کو سنگین قرار دیدیا ،امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ افغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کیلئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے،رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے گیا ہے 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا وہ اس جنگ میں کہاں کھڑا ہے ۔ ر پورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ موقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی د ہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کیساتھ شروع ہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان دفاعی بجٹ کا 90 فیصد امریکا ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیں اور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔

جنرل نکلسن

مزید : علاقائی