افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کو تیار ہیں ، روس کی پیشکش
ماسکو (آئی این پی ) روسی حکومتِ نے افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی پیشکش کردی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارتِ خارجہ کے تحریری اعلامیہ میں اس بارے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جلد از جلد امن مذاکرات کا آغاز چاہتی ہے۔ بیان میں پیشکش کی گئی ہے کہ خطے میں قیام امن کی خاطر مستقبل میں ایسے کسی ممکنہ مذاکرات کی میزبانی روس بھی کر سکتا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کل اور انیس جنوری کو افغانستان کی صورتِ حال کے بارے میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو رہے ہیں۔افغانستان میں 2001 ء سے امریلہ اور نیٹو کے دستے طالبان کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ