تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،وزیر خارجہ

تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،وزیر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 3سالوں میں ملکی برآمدات میں کمی کا رحجان رہا ہے،روان برس برآمدات میں کمی کے رحجان پر قابو پایا گیا ہے،گذشتہ مالی سال پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا، ایک سال میں چین کو برآمدات کا حجم ایک ارب 46 کروڑ ڈالر رہا،چین سے درآمدات کا حجم 15 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا ، چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر رہا ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے آگاہ کیا کہ بنگلہ دیش حکومت 1974 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی، 1971کے جنگ کے لوگوں کو پھانسیاں دیں، پاکستان میں سارک سربراہی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے والوں میں بنگلہ دیش بھی شامل تھا، اس کے باوجود پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہیں ،ایران، بھارت،افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہے، دو لاکھ فوجی جوان افغان سرحد پر تعینات ہیں، پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ انفرا سٹرکچر تعمیر کر رہے ہیں، افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، 50 ہزار سے زائد افغانیوں کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں تعلیم دی گئی، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بامعنی مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔ 2017 میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 54 پاکستانی جاں بحق ہوئے بھارتی فائرنگ سے 20 پاکستانی ز خمی بھی ہوئے ،کلبھوشن سے فیملی کی ملاقات کو بھی سیاسی رنگ دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے سوال کیا کہ پاکستانی چاول دبئی جاتے ہیں اور وہاں پر ان پر بھارتی مہر لگا کر یورپ بھیجی جاتی ہے۔ چاول کے حوالے سے بھارت کے ساتھ مقابلے میں ہمارا کافی نقصان ہوا ہے ۔ وزرات سیفران کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب جنوبی ویرستان میں فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں مساجد, مدارس مسمار کیے گئیسب ڈویژن لدھا میں 578 مساجد اور مدارس مسمار کیے گئے , وزارت سیفران سب ڈویژن سروکئی میں 266 مساجد اور مدارس مسمار کیے گئے۔زیر خارجہ خواجہ آصف ایران، بھارت،افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہے ۔اپنے علاقوں سے کئی دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا ہے۔وزیر بین الصوبائی ریاض پیرزادہ نے جواب دیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل وزارت کے ماتحت نہیں ہیں پی سی بی اور پی ایس ایل کا آزاد آڈٹ نظام ہے ،پی سی بی نے اپنے ملازمین کے تجربے سے کام لیا۔

وقفہ سوالات

مزید : علاقائی