عمران خان کے پارلیمنٹ کے حوالے سے بیان پر افسوس ہوا، شیری رحمان
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پارلیمنٹ کے حوالے سے بیان سے افسوس ہوا ہے عمران خان اپنے الفاظ پر نظرثانی کریں ۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کو کمزور کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیری رحمان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو پارلیمان کے بارے میں اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے ۔ ایوان میں قانون بنائے جاتے ہیں اگر ایوان توقعات پر پورا نہ اترے تو یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ مسلم لیگ ن نے ایوان کو کمزور کیا ہے عمران خان کے الفاظ پر افسوس ہوا ہے ۔ عمران خان کو اپنے الفاظ پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔