سفارتخانہ منتقلی کے اسرائیل کے خواب پر ٹرمپ نے پانی پھیر دیا

سفارتخانہ منتقلی کے اسرائیل کے خواب پر ٹرمپ نے پانی پھیر دیا

  

واشنگٹن(صباح نیوز)اسرائیل کے راتوں رات امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے خواب پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانی پھیر دیا اور کہا ایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس خوش خیالی کا اظہار کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقل کا کام سب کی سوچوں سے تیز اور ایک سال کے اندر ہوگا،لیکن جب امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نیتن یاہو کا بیان رکھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کردی۔اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا 3سال سے کم عرصے میں سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں ہو گی ۔

ٹرمپ

مزید :

علاقائی -