پاکستان اور ایران کے مابین مسافر ٹرین کی بحالی کا اعلان ، مال برادری گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی )وزارت ریلوے نے محرم سے قبل پاکستان اور ایران کے درمیان دوبارہ مسافر ٹرین کا چلانے کا اعلان کر دیا ، دو نو ں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین کو دوبارہ چلایا جاسکتا ہے ، ٹرین مشہد اورقم سے چلے گی اور محرم سے قبل اسکا دوبارہ اجرا ہوگا ، تا جر وں کے مطالبہ پر کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔ایران کی جانب سے مجوزہ تاریخوں کے با ر ے میں بات چیت ، تحفظ اور امن وامان کے پیش نظر مال برداری کی بکنگ کوئٹہ کیلئے زاہدان سے کرنے کو ترجیح دی گئی ، امن و امان کی صو ر تحال بہتر ہونے کے باعث پاکستان ریلوے ڈویژن اب اس پوزیشن میں ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں مال بھجوایا جا سکتاہے ۔ گزشتہ روزوزارت ریلوے میں پاک ،ایران ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی نے کی ، سپنز اور تفتان ایم ایل 3سیکشن کی اپ گریڈیشن بھی زیر بحث آئی ، ایم ایل 3کی موجودہ فزیبلٹی سٹڈی کیلئے '' درخوا ست برائے تجویز '' جاری ہے اورامسال مکمل ہوگی۔ اپ گریڈیشن میں ٹریکس کے ڈھانچے ،183ڈپس کی پلوں میں تبدیلی، پرانے پلوں کی تعمیر اور مکمل سگنل شامل ہیں ۔ عام طور پر ایران سےLPGبراستہ سڑک برآمد کی جاتی ہے،پاکستان ریلوے نے فروغ تجارت کیلئے ایران سے LPG کے خصوصی کنٹینرز منگوانے کی تجویز ، ایران کو مال برداری پر خصوصی مراعات دینے کی پیش کش بھی کی۔اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین ہونیوالے 1959 معاہدے کی تجدیدبھی زیر بحث آئی ۔ ایران نے پاکستان ریلوے سے مکینیکل و سول مواد برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری ریلوے بورڈ زبیرشفیع غوری نے کی جبکہ ڈی ٹیکنیکل منور شاہ ، ڈی جی آپریشن آغا وسیم ، ڈی سی پی نور الدین ، ڈی ایس کوئٹہ عامر بلوچ ، اے ڈی ٹی ون آسیہ بیگ ، اے ڈی سی 2 عابدہ مریم بھی اس موقع پر موجود تھے۔