افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پْر عزم ہیں: چیف پاک فضائیہ

افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پْر عزم ہیں: چیف پاک فضائیہ

  

اسلام آباد (آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ انتہائی جرات اورحوصلے سے لڑی ہے اور اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،اس کی وجہ سے ملک سے اس عفریت کا خاتمہ یقینی ہواہے ، پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پْر عزم ہیں ، جے ایف 17 تھنڈر کو قومی وقار کی علامت ہے ، پاک فضائیہ خو د ا نحصاری کا سفر جاری رکھے گی تاکہ ہماری دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا،اس لیکچر کا عنوان قیادت،تعلیم اورمعاشرتی ترقی تھا۔ان کی یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے انکا استقبال کیا۔

مزید :

علاقائی -