استعفے کے معاملے پر شیخ رشید نے عمران خان کی مشکلات بڑھا دیں

استعفے کے معاملے پر شیخ رشید نے عمران خان کی مشکلات بڑھا دیں

  

لاہور(شہزاد ملک سے) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے لاہور کے جلسہ میں مستعفی ہونے کااعلان کرکے مشکلات میں ڈال دیا ۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو صوبہ کے پی کے کی کابینہ کی رائے لئے بغیر مستعفی ہونے کا اعلان نہ کرنے کا جواب دیدیااور مزید کہا کہ اگر وہ آج مستعفی ہونے کااعلان کر بھی دیں اور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کابینہ اور اتحادی جماعتیں اسے نہ مانیں اوراس ایشو پر بغاوت کردی تو پھر میں کیا کروں گا، ادھر قومی اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اندر دو رائے پائی جاتی ہے ایک مضبوط رائے یہ ہے کہ چند ماہ با قی رہ گئے ہیں اب اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا کوئی فائدہ ہی نہیں اسلئے اسمبلیوں کے اندر بیٹھ کر ہی حکومتی پالیسوں کیخلاف آواز اٹھائی جائے جس پر عمران خان نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے ہم حکومت کو سیاسی شہید ہونے کا موقع کیوں دیں ۔ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کسی بھی قیمت پر مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کریں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی جب انہوں نے دو اڑھائی سال پہلے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کروائے تھے تو اس وقت بھی انکی جماعت کے بہت سے ایم این ایز بالخصوص کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے استعفے جمع نہیں کروائے تھے اور عمران خان کے فیصلے کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا تھاجبکہ کے پی کے کا یہی باغی گروپ آج بھی عمران خان سے ناراض ہے اور وہ ان کے کسی بھی حکم کو نہ ماننے سمیت اپنی سیاسی حکمت عملی کے تحت چل رہاہے۔

عمران مشکلات

مزید :

علاقائی -