افغان فورسز کی کارروائی میں سینئر کمانڈر سمیت 8طالبان جنگجو ہلاک

افغان فورسز کی کارروائی میں سینئر کمانڈر سمیت 8طالبان جنگجو ہلاک

  

کابل(آن لائن)افغانستان کے جنوبی صوبہ بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی سے8طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق صوبہ بغلان میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان جنگجوؤں کے خلاف ضلع دندے شہاب الدین میں کلین اپ آپریشن کیا گیا،جس کے نتیجے میں8طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن میں طالبان جنگجوؤں کا سینئر کمانڈر جلال بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق صوبہ بغلان میں جاری ان آپریشنز کے دوران3دیہاتوں کو طالبان جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کروایا گیا ہے جبکہ علاقے کے صاف ہونے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ طالبان جنگجو گروپ کی جانب سے ان کارروائیوں سے متعلق اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

طالبان جنگجوا

مزید :

علاقائی -