سعودی مذہبی رہنماشیخ سلمان السعودہ پانچ ماہ کی قید کے بعدہسپتال منتقل
دبئی(آن لائن) معروف سعودی مذہبی رہنماشیخ سلمان السعودہ کوتقریباًپانچ ماہ کی قیدتنہائی کے بعدہسپتال میں منتقل کردیاگیا،یہ بات انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کوان کے اہل خانہ کے حوالے سے بتائی۔وہ ستمبرکے اوائل میں مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتارہونے والے 20افرادمیں شامل تھے اورانہیں اب تک بغیرکسی مقدمے کے زیرحراست رکھاگیاہے ،انہیں صرف ایک مرتبہ اکتوبرمیں ٹیلی فون کال کرنے کی اجاز ت دی گئی ۔ ایمنسٹی کی مشرق وسطیٰ میں مہم کے ڈائریکٹرسماح حدیدنے بتایا’’شیخ سلمان العودہ کی ہسپتال منتقلی ان کے خاندان کیلئے نہایت پریشان کن اورمایوس کن ہونے کے علاوہ ان کے ساتھ سعودی حکام کے نازیبا برتاؤکابھی اظہارہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ حکام کولازمی طورپرانہیں تمام ضروری طبی علاج کی فراہمی اہل خانہ اوروکیل کے ساتھ رابطہ کرنے اورسب سے بڑھ کرانہیں آزادکرنے کویقینی بناناچاہئے۔ایمنسٹی نے کہاکہ عودہ کوایک ٹوئیٹ کرنے کے چندگھنٹے بعدگرفتارکیاگیا،جس میں انہوں نے سعودی عرب اورپڑوسی ملک قطرکے درمیان مفاہمت کی اطلاعات کاخیرمقدم کیاتھا۔
سعودی مذہبی رہنما