مردان، معصوم عاصمہ کے قاتلوں کی گرفتاری ، جرگہ کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

مردان، معصوم عاصمہ کے قاتلوں کی گرفتاری ، جرگہ کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

  

مردان(صباح نیوز)مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں 4سالہ بچی عاصمہ کے قاتل 6روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے، جرگہ نے ملزمان کی گر فتا ری کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا جبکہ پولیس نے علاقے سے مزید 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ۔ دوسری جانب ضلعی حکومت نے آج اے پی سی طلب کر لی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، پولیس نے 20افراد کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم نہ پکڑا جاسکا۔ چھ دن قبل ننھی عاصمہ کی لاش ملی تھی جسے ہسپتال لایا گیا جہاں پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیا د تی کی تصدیق ہوئی۔ڈی پی او مردان کا کہنا ہے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے۔ پو لیس نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 5 لاکھ انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ عمائدین نے بچی قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے 4 سالہ عاصمہ کا والد بہرام محنت مزدوری کی عرض سے 6 ماہ سے بیرون ملک مقیم ہے۔

الٹی میٹم

مزید :

علاقائی -