اسلام آباد میں طالبان اور افغان نمائندے کے درمیان امن مذاکرات بے نتیجہ رہے : برطانوی میڈیا

اسلام آباد میں طالبان اور افغان نمائندے کے درمیان امن مذاکرات بے نتیجہ رہے : ...

  

کابل/واشنگٹن /اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں طالبان اور افغان نمائندے کے درمیان امن مذاکرات کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے،افغان طالبان نے قطر آفس میں امریکا کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا لیکن افغان حکومت سے مذاکرات کی حمایت نہیں کی۔برطانوی خبررساں ادارے’’ رائیٹرز ‘‘نے طالبان کے دو سینئر عہدے داروں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اسلام آباد میں ہونے والے اس غیر معمولی اجلاس کی منظوری دی تھی۔دوسری جانب افغان صدر اشرف کے ترجمان نے کہا کہ انہیں اسلام آباد مذاکرات کا علم نہیں ہے جبکہ طالبان نے اس سلسلے میں بار بار پوچھے جانے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔

مذاکرات ناکام

مزید :

علاقائی -