دہشت گردی کے خلاف فوج نے بے مثال قربانیاں دیں،مریم اورنگزیب

دہشت گردی کے خلاف فوج نے بے مثال قربانیاں دیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات،نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں میں دہشت گردی ،توانائی بحران جیسے چیلنجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی ،عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،گزشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں،ملک کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر فلم،سپورٹس کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے،حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی،ٹارگٹڈ سوشل ریسپانسبلٹی کیلئے حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر عملدرآمد کیلئے کار آمد تجاویز دی جائیں۔

مزید :

علاقائی -