شہبازشریف کا سینئر صحافی و شاعر ظہیرالحسن جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف شاعر و ادیب چراغ حسن حسرت کے صاحبزادے سینئر صحافی و شاعر ظہیرالحسن جاوید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت