آصف زرداری کا پانچ فروری کو لاہور موچی گیٹ پر جلسے کا اعلان

آصف زرداری کا پانچ فروری کو لاہور موچی گیٹ پر جلسے کا اعلان

لاہور (صباح نیوز) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو لاہور موچی گیٹ پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہو گا ،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آصف زرداری نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

آصف زرداری

مزید : علاقائی